حکمرانوں نے غریب عوام کو تنگ کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

حکمرانوں نے غریب عوام کو تنگ کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے غریب عوام کو تنگ کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے ان کے سیاہ دورحکومت میں غریب ،غریب سے غریب تر اورامیر ،امیر سے امیر تر ہو ا ہے، (ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،شریف برادارن کے ہوتے ہوئے قوم خوشحالی کی زندگی بسر نہیں کر سکتی۔۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ، پی ٹی آئی اس اضافے کو مسترد کر تی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ حکومت یہ ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لے ،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات میں اور روزمرہ کی اشیاء میں اضافہ ہو گا ،تحریک انصاف عوام کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...