پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے بڑھائی جارہی ہیں،زبیر کاردار

پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے بڑھائی جارہی ہیں،زبیر کاردار

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے بڑھائی جارہی ہیں حکومت غریبوں پر ظلم سے باز نہیں آ رہی۔

حکومت کی طرف سے ہر 15 روز بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے اقدام سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے پہلے ہی ملک میں تمام ترحکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی نے غریبوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور اب پٹرولیم کی قیمتوں میں ہرپندرہ دن بعد ہونیوالے اضافہ کے باعث عوام کا پارہ بھی چڑھ سکتا ہے حکومت کے ایسے اقدامات بلاشبہ غریبوں پر ظلم کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر بغیر کسی وجہ سے حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا لامحالہ اثر عوام پر مہنگائی کے مزید بوجھ کی صورت میں پڑیگا پٹرولیم نرخوں میں اضافے سے دوسری اشیائے صرف کے نرخ بھی بڑھیں گے تو اسکے نتیجے میں مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گی حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے سے گریز کرے کیونکہ اس سے سب سے زیادہ غریب عوام ہی متاثر ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...