یونین کونسل 62میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے : عارف حمید بٹ

یونین کونسل 62میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے : عارف حمید بٹ

لاہور(فورم دیبا مرزا :اہتمام آصف شاہ :تصاویر علی رضا ) چیئرمین یونین کونسل 62عارف حمید بٹ‘جنرل کونسلرز شاہد غوری‘ شیخ فاروق اقبال‘ حاجی وحید‘ عبدالجبار خان، ندیم قربان اور یوتھ کونسلر ارشاد چودھری نے ’’پاکستان فورم‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ کیا ہے اور ہم جیسے ورکرز کو بھی آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے یونین کونسل بجلی کی لٹکتی تاروں کو ٹھیک کروایا ہے بجلی کا نیا ٹرانسفارمر لگواکردیا ہے یونین کونسل کو ایک مثالی یونین کونسل بنانا ہم سب کا مشن ہے پانامہ کیس عمران خان کی ایجاد ہے اور ان کی یہ ایجاد ان کی بدنامی کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی مہربانی ہے کہ آج یونین کونسلوں کے چئیرمینوں کی اکثریت ورکر کلاس کی ہے اور آج ورکر بھی (ن) لیگ کے ٹکٹ سے منتخب ہو کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت یونین کونسل کے دفاترز میں موجود رہتے ہیں اس کے علاوہ ہمارا گلی محلوں کی سطح پر بھی عوام سے ہر وقت ایک مضبوط رابطہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے کچھ مقامات پر ہمیں پینے کے صاف پانی کی کمی کا سامنا ہے جس کو ہم نے حل کرنا ہے اور بعض مقامات پر سیوریج کا نظام بھی پرانا ہے اس کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے جوں جوں یہ نظام آگے بڑھے گا اسی طرح سے اس کے ثمرات بھی عوام تک پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نادرا کی وین بھی یونین کونسل میں لگوا دیتے ہیں تاکہ عوام کو شناختی کارڈز کے حصول کے لئے پریشان نہ ہونا پڑے اس کے علاوہ یونین کونسل میں موجود سرکاری سکولوں کی حالت کو مزید بہتر بنانا اور ڈسپنسری میں بھی جدید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے علاقے کے عوام کو بجلی کی بہترین سپلائی لائن مہیا کرنے کیلئے یک نیا ٹرانسفارمر بھی منظور کروایا ہے جو جلد ہی آپریشنل ہو جائے گا اس کے علاوہ یونین کونسل بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا اور اس کے لئے ہم دن رات کام کررہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ دعوی نہیں کرتے کہ ہم نے سب کچھ ٹھیک کردیا ہے لیکن اتنا ضرور کہیں گے کہ جہاں پر کوئی کمی کوتاہی رہ گئی ہے تو اس کو بھی جلد ہی ٹھیک کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اس مقصد کے لئے تمام تر وسائل کو برؤے کا ر لائیں گے اور وعام کی خدمت کرنے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1