پی ایس ایل :3وکٹیں حاصل کرکے عماد وسیم بہترین کھلاڑی قرار پائے
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کے دوسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم 3وکٹیں حاصل کرنے کے بعد مین آف دی میچ قرار پائے۔
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سے شکست دے کر پلے آف 3 میں کوالیفائی کرلیا
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کسی میچ میں کم ٹارگٹ بنےتو اس میں اچھی باولنگ کر کے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینی چاہیئں ۔ پریشر میں کھیلنا مجھے اچھا لگتا ہے ،ایسے حالات میں اپنی باولنگ پر پورا فوکس کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ میں پہنچنے کے لئے انشااللہ اب پلے آف 3 میں بھی اچھی کارکردگی دکھاوں گا۔