میں نہ مانوں کی رَٹ برقرار،بھارت نے ایک بار پھر ممبئی حملوں کے الزام میں حافظ سعید کے ٹرائل کا مطالبہ کر دیا

میں نہ مانوں کی رَٹ برقرار،بھارت نے ایک بار پھر ممبئی حملوں کے الزام میں حافظ ...

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان سے 2008کے ممبئی دہشتگرد حملوں کی دوبارہ تحقیقات اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے ٹرائل کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق بھارتی  حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان 2008کے ممبئی دہشتگرد حملوں کی دوبارہ تحقیقات کرائے اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کا ٹرائل کیا جائے ۔بھارتی ٹی وی نے پاکستانی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ  پاکستان کی جانب سے 24بھارتی گواہوں کو ممبئی حملہ کیس میں اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے بھجوانے کی درخواست پر بھارت نے ایک نیا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کی درخواست کے معاملے کو دیکھنے کی بجائے اس سے ممبئی حملے کی دوربارہ تحقیقات اور حافظ سعید کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے بھارتی گواہوں کے بیانات کی ضرورت ہے ،اگر بھارت کی طرف سے ٹھوس ثبوت مہیا کئے جائیں تو پاکستان کو کسی بھی مشکوک فرد کے خلاف مقدمہ چلانے میں کوئی دقت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ ممبئی حملوں میں 166افراد ہلاک اور 600سے زائد زخمی ہوئے تھے اور بھارت نے حملوں کا الزام پاکستا ن پر عائد کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...