مجلس اقبال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کاہفتہ وار تنقیدی اجلاس

مجلس اقبال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کاہفتہ وار تنقیدی اجلاس

لاہور( پ ر) مجلس اقبال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کاہفتہ وار تنقیدی اجلاس یونیورسٹی سٹاف روم میں پروفیسرقاضی اکرام بشیر کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پیش کئے گئے مضامین نظم ونثرپر راوینئز نے بھرپورتنقید کی۔ اس موقعہ پر سیدنذیراحمد میوزک سوسائٹی کے اراکین نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کوا س کی شکل میں پیش کیا۔ نظامت کے فرائض صدر مجلس اقبال عمر فاروق اور حافظ جنید رضانے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر معروف اولڈ راوین پروفیسر انیس اکرام فطرت کے انتقال پر تعزیتی قراردارپیش کی گئی اور انکی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی صدر مجلس پروفیسرقاضی اکرام بشیر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...