پی یو کے سینئر کنٹریکٹ پروفیسرز کی برطرفی کے معاملے پر قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس

پی یو کے سینئر کنٹریکٹ پروفیسرز کی برطرفی کے معاملے پر قائم کمیٹی کا پہلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے سینئر کنٹریکٹ پروفیسرز کی برطرفی کے معاملے پر قائم کی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روزیہاں پی ایچ ای سی کے آفس میں منعقد ہوا،اجلاس میں چیئر پرسن پی ایچ ای سی ڈاکٹر نظام الدین ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن عامر شاہ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے شرکت کی۔سرکاری طور پر کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے40سینئر پروفیسرز کی برطرفی کے معاملات پر غور خوض کیااور ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی بنیاد پر برطرف کرنے کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں سینئر پروفیسرز کی برطرفی کے معاملے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصرسے ملاقات کی جائیگی اور اس ایشو کو حل کرنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنانے پر حکمت عملی بھی وضع کیا جائیگی۔

یاد رہے وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی کی ہدایت پرچیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹرمحمد نظام الدین کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا، جو معاملے کی تحقیقات پر سفارشات وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو بھیجے گی جبکہ کمیٹی نے سفارشات آنے تک سینئر کنٹریکٹ پروفیسرز کی برطرفی کے احکامات کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔