دی گریس اور فرقان گرائمر سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

دی گریس اور فرقان گرائمر سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکز ی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ بچوں کی نشوونما میں والدین اور اساتذہ کا بڑا اہم کردار ہے۔ ہماری نیت میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بہت ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز الحمرا ہال میں انگلش گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام دی گریس سکول، فرقان گرائمر سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی سید سجاد مسعود چشتی، چوہدری محمد انور، عمران منور، خضر حیات گوندل، صادق صدیقی، حنیف انجم تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4