’’ویمن لیڈرشپ پروگرام‘ ‘ کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا

’’ویمن لیڈرشپ پروگرام‘ ‘ کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں ملک کے معروف اداروں کے تعاون سے ’’ویمن لیڈرشپ پروگرام‘‘ کا آغاز 4 مارچ سے ٹاؤن شپ کیمپس میں ہوگا۔پروگرام 8 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم، معروف اداکارہ و ٹرینر سیمی راحیل، بشری انصاری، یوتھ آئیکون و اداکار احسن خان، ہیومن ایکسیلینس کنسلٹنٹ (Schuitema) عمیر رانا، گروپ ہیڈ لرننگ بنک الفلاح احمد نعمان انیس، چیف ایگزیکٹو آفیسر اعمال اکیڈمی بنجے ویلیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر منیب نواز، معروف مصنفہ نور آفتاب سمیت 30 ملکی و غیر ملکی ٹرینرز شرکاء کو لیکچر دیں گے۔

پروگرام میں طلباء کے علاوہ عام شہری بھی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4