پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارکلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام سپورٹس ڈے

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارکلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام سپورٹس ڈے

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارکلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس ڈے اور فن فیئرکا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سپورٹس مسز شمسہ ہاشمی، ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک، جنرل سیکریٹری پاکستان کراٹے فیڈریشن مس عندلیب سندھو، فیکلٹی ممبران ، طلباؤ طالبات اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں طالبات رنگا رنگ ملبوسات پہنے مختلف موضوعات کی عکاسی کر رہی تھیں ۔ طالبات نے بہار کے رنگوں سے سنٹر کو بھی خوب سجایا۔ تقریب میں گول گپے، گولے ، چنا چاٹ، جیولری ، آئس کریم، دستکاری و دیگر سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔اس موقع پر کرکٹ ، بیڈمنٹن ، کیرم ، لوڈو، شطرنج ، مختلف ریس سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔

سپورٹس ڈے میں لیونگ انسٹی ٹیوٹ آف سلولرنرز کے بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کراٹے ٹیم کی جانب سے فن کا مظاہر ہ کیا گیا۔ بعد ازاں تقریب میں شرکت کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...