پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف کا اجلاس، مطالبات کے حل کا مطالبہ
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے صوبائی صدر قاری ارشاد الرحمٰن شاہ نے لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس قاری ارشاد الرحمان کی زیر صدارت مینٹل ہسپتال لاہور میں منعقد ہواجس میں لاہور ڈویژن کے تمام عہدیدارن نے شرکت کی۔ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے درینہ مسائل ، سروس سٹریکچر ، مسنگ کیٹگری ، ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور رسک الاونس دیا جائے۔ ہسپتالوں کی نجکاری کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیااور اجلاس میں احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سرپرست اعلیٰ و بانی ملک منیر احمد، عاشق گجر، حافظ دلاور، شیخ نصرت،وقاص خالد، حافظ احمد علی، کامران بیگ ، میاں شفیق، میاں اکبر ، محمد عادل و دیگر عہدیدران نے شرکت کی ۔
۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور آخر میں دہشت گردی کی نذر ہونے والے شہدااور پاکستان و عالم اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گی۔