تحفظ ناموس رسالتﷺ قانون کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، عبدالغفار روپڑی

تحفظ ناموس رسالتﷺ قانون کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، عبدالغفار روپڑی

لاہور(وقائع نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ قانون295/cکا مکمل تحفظ کیا جائے گا، غیروں کے کہنے پر اس میں ترمیم منظور نہیں،مغرب شعائر اسلام کا مذاق اڑانا چھوڑ دے، شیطانی ذہن رکھنے والے لوگ دین اسلام کے خلاف منفی پڑوپیگنڈہ کر نے میں مصروف ہیں دین اسلام کی اشاعت کے لئے دینی مدارس کاکردار ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا ،اسلام امن کا دین ہے اس کا دہشت گر دی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔حافظ عبدالغفار روپڑی نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ ملک سے فرقہ واریت کے خلاف اہلحدیث علماء نے اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ دین مدارس کے خلاف سازشوں ہوتی رہیں اور ہورہی ہیں لیکن پہلے کی طرح انھیں ناکامی کا سامنا کر نا پڑے گا انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کی اشاعت اور وطن کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی سازش نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...