جنرل قمر جاوید باجوہ مضبوط اور مشکل فیصلے کرنے والی شخصیت کا نام ہے،نثار کھوکھر

جنرل قمر جاوید باجوہ مضبوط اور مشکل فیصلے کرنے والی شخصیت کا نام ہے،نثار ...

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرمین یونین کونسل 115ملک نثار کھوکھرنے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں دھماکے کررہے ہیں جس کا مقصد شہریوں میں خوف ہراس پیدا کر کے پی ایس ایل کو ناکام بنانا ہے لیکن پاکستانی قوم دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کے خواب کو کبھی بھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت میں ہم پاکستانی شہریوں کے ایک ایک خون کے قطرے کا حساب لیں گے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مضبوط اور مشکل فیصلے کرنے والی شخصیت کا نام ہے آرمی چیف کی سربراہی میں دہشتگردوں کے خلاف ’’ردالفساد‘‘آپریشن کا آغاز کامیابی سے جا ری ہے اس کے آپریشن کے آغاز میں ہی شدت پسند عناصر کی بڑی تعداد نشانہ بن چکی ہے اورحکومت کا مشن ہے کہ اس سال کے آخر تک ملک سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...