د ھرنے کی سیاست کرنیوالے ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں،شاہد محمود

د ھرنے کی سیاست کرنیوالے ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں،شاہد محمود

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین یونین کونسل شاہد محمود نے کہا ہے کہ تین سال میں ملک میں ہر طرف ترقی ہوئی،ملک بھر میں خوشحالی کاسفر جاری ہے۔ صحت ،تعلیم ،زراعت ،لائیوسٹاک،توانائی ،معدنیات سمیت ہر شعبہ کی کارکردگی نمایاں ہے ،۔د ھرنے کی سیاست کرنے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ عمران خان ترقی کے اس سفر میں ساتھ دیں وہ احتجاج کی سیاست چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ماضی میں اگر توانائی کے بحران پر قابو پالیا جاتو اب صورت حال مختلف ہوتی۔ چین نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔

چین کے پاس دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کے آپشن موجود تھے لیکن اس نے پاکستان کو ترجیح دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...