پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے،ڈاکٹر شاہد

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے،ڈاکٹر شاہد

لاہور (نمائندہ خصوصی ) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات اور عوام کے سفری اخراجات میں اضافہ سے سفید پوش شہری پریشانی کا شکار ہیں پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس پاکستان میں سب سے زیادہ ہے اسے واپس لیا جائے تو عوام کو پٹرول سستا دستاب ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا لیکن پٹرولیم مصنوعات پر50فیصد سے زائد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے اس لیے اعلیٰ عدالت اس کا نوٹس لے۔

اور عوام کو ریلیف فراہم کرے انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی ٹیکس سمیت ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ کرے تو پٹرول 50روپے لیٹر عوام کو دستیاب ہوگا انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی لیکن پاکستان میں اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...