تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،ملک احمد خان اعوان

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،ملک احمد خان اعوان

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) یوسی منڈھیالی کے چیئر مین ملک احمد خان اعوان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔ اساتذہ اور والدین کا ادب و احترام کرنے والے ہی طالب علم معاشرے میں اپنا نام روشن کرتے ہیں۔ بچوں کو ادب ہر حال میں احترام کے ساتھ کرنا ہوگا۔ حکومت ضلع کی سطح پر یونیورسٹیاں قائم کرے تاکہ غریب کا بچہ بھی آسانی سے تعلیم حاصل کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار دی نوبل گر و سکول سسٹم ایمکو کالونی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چئیرمین سکول بابر ناصر ملک ، پرنسپل حافظ عظمت علی ، سماجی شخصیت ملک شہزاد اعوان،چوہدری گلفام علی اور بچوں کے والدین کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...