شہباز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی مثالی ہے،میاں متین

شہباز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی مثالی ہے،میاں متین

لاہور(پ ر)پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے بیان میں کہا ہے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی بیماری اور بڑھاپے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جس جانفشانی کے ساتھ صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔مخالفین نے صرف مخالفت برائے مخالفت کی ہے۔ترکی اور چائینہ نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کی ہے پنجاب کی تاریخ میں اِ ن کا نام روشن ہوگا۔صحت ،تعلیم اور نوجوانوں کی تربیت،میرٹ روزگار دینا اور ٹرانسپورٹ کے لئے وہ راستے کھلوا دیئے ہیں جو کوئی آرمی ڈکٹیٹر نہ کر سکا ہے محب وطن لوگوں کو چاہیے کہ اِن کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل ہونے میں پورا تعاون کریں۔ اگر خادم اعلیٰ کے بس میں ہوتا تو کالاباغ ڈیم بھی بنادیتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4