کاہنہکی تعمیر وترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،حاجی بشارت
کاہنہ (نامہ نگار )شہر کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے دیرینہ مسائل حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،تفصیلات کے مطابق یو نین کونسل 247 کے چیئر مین حاجی بشارت اور وائس چیئر مین ارشد رضانے یوتھ ونگ کے کارکنان کی کثیر تعداد سے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان ورکروں کو چاہئے کہ قائدین کا پیغام گلی گلی پہنچائیں قائدین کی قیادت میں ترقی کا نہ رکنے والا سفر مخالفین کی مداخلت کے باوجود جاری و ساری رہے گا موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسی پر بین الاقوامی اداروں نے بھی مہر تصدیق ثبت کی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ قائد میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے نہ صرف اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے بلکہ وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح پر خرچ کئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلی میعار اپنی مثال آپ ہیں اس موقع پر یوتھ ونگ صدر ضیاء جٹ ،سینئر نائب صدر احسان عاشق اور جنرل سیکرٹری اکرام رحمانی بھی موجود تھے۔