کاہنہ کی گلی محلوں میں لٹکتی تاریں،شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

کاہنہ کی گلی محلوں میں لٹکتی تاریں،شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

کاہنہ(نامہ نگار )بجلی کی لٹکتی تاریں لوگوں کے لئے وبال جان، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں حادثات معمول بن گئے ،تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کاہنہ گلی محلوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں لوگو ں کیلئے خوف کی علامت بن گئیں ،اکثرگھریلوقیمتی الیکٹرونکس اشیاء جلنے سے شدید پریشان شہریوں کا گزشتہ روز شدید احتجاج ، اہل علاقہ نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کا نظام درست کرنے پر مجبور ہیں،متعلقہ لیسکو حکام فوری نوٹس لیں۔روزنامہ پاکستان نے عوامی شکایات پر ایس ڈی او سے رابطے کی کوشش کی تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا لیکن وہ جب بھی موقف دینا چاہیں شائع کیا جائے گا۔

B

مزید : میٹروپولیٹن 4