ریحانہ کو ثر سلہری کی کتاب ’’نئی دستک‘‘ کی تقریب رونمائی

ریحانہ کو ثر سلہری کی کتاب ’’نئی دستک‘‘ کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) پرائیڈ آف پرفارمس مصنفہ ریحانہ کو ثر سلہری کی کتاب ’’نئی دستک‘‘ کی تقریب رونمائی۔ان کی کتاب نیشنل بک فاؤ نڈیشن نے پبلش کی ہے۔کتاب کی تقریب رونمائی گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں شازیہ مشتاق،عابدہ پروین،فوزیہ،کاشفہ،بشریٰ فیصل،یاسر اسلم،رانا سعید ،رانا فیصل سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر کتاب کی مصنفہ ریحانہ کوثر نے کہامعاشر ے کے مختلف طبقات کے مسائل کو اپنی قلم سے اجاگر کرنا میرے لئے سعادت ہے۔


خواتین اور بچوں کے ساتھ سوشل ایشوز پر لکھنا مجھے اچھا لگتا ہے۔ہمارے اردگرد ایسے بہت سے مسائل ہیں جن کی طرف کبھی کسی نے توجہ ہی نہیں دی۔یہ میری پہلی کتاب ہے جس میں باقاعدہ ایک تقریب میں رونمائی کررہی ہوں لیکن اس سے قبل میں نے 14کتابیں لکھی ہیں۔میں نیشنل بک فاؤ نڈیشن کی بھی بہت شکر گرزار ہوں جس نے میری کتاب کو اپنے زیر سایہ پبلش کیا ہے۔