حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،بیگم شمیم

حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،بیگم شمیم

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی رہنما بیگم شمیم خان نیازی نے کہا ہے کہ حکمران خاندان اور ان کے حواریوں نے ملک میں کرپشن کا بازار سر گرم کر رکھا ہے وزیر اعظم کا پاناما کیس میں تحفظ کرنیوالے وزراء نے خود بھی اپنے اداروں میں لوٹ مار اور فراڈ کے ریکارڈ بنا لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں عوام ان کے اصل چہرے سے بخوبی واقف ہو گئے ہیں اس سلسلہ میں میڈیا نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے کرپشن زدہ حکمرانوں کی جگہ اب سلاخوں کے پیچھے ہے عوام لوٹی ہوئی دولت کا حساب اپنے ووٹ کے ذریعے لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4