عمران خان اپنے یو ٹرن کی وجہ سے عوام میں ساکھ گنوا بیٹھے ہیں،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے یو ٹرن کی وجہ سے عوام میں اپنی ساکھ گنوا بیٹھے ہیں تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کی اے پی ایس میں شرکت سے انکار ذہنی پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سیاسی محاذ آرائی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کو ترجیح دی ہے اور پوائنٹ سکورنگ سے گریز کیا ہے۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کش اقدام ہے ۔
جس سے ملک کے غریب لو گ اذیت میں مبتلاہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے مہنگائی کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے عام لو گ اپنے گھر وں کے اخراجات پو رے کر نے سے قا صر ہیں۔