شاہد آفریدی اور احمد شہزاد کا سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ

شاہد آفریدی اور احمد شہزاد کا سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔اس میچ میں احمد شہزاد نے عمدہ اننگز کھیلی جس دوران شاہد آفریدی کو بھی 2 چھکے مارے لیکن میچ کے بعد شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے۔شاہد آفریدی نے بہترین کارکردگی دکھانے پر احمد شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’’ مبارک ہو لڑکے۔۔۔! تمہارا فطری کھیل ہی تمہاری اصل طاقت ہے، سخت محنت جاری رکھو، انشاء اللہ پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں جاندار واپسی کرے گی۔‘‘احمد شہزاد شاہد آفریدی کے پیغام سے اتنے خوش ہوئے کہ جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ آپ جیسے بہترین لوگوں سے سیکھا ہے، شکریہ لالہ۔! آپ کی اننگز بہت متاثرکن تھی، میری جانب سے پشاور زلمی کی واپسی کیلئے نیک خواہشات‘‘سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان مکالمے کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور لوگوں نے اسے بہترین رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی کھلاڑیوں کو ایسے ہی ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہنا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4