فلسطین کی ایک 40 سالہ خاتون 69 بچوں کی ماں، ریکارڈ قائم

فلسطین کی ایک 40 سالہ خاتون 69 بچوں کی ماں، ریکارڈ قائم

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں ایک چالیس سالہ خاتون کے 69 بچوں کی حیران کن اور ناقابل یقین خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ اس کی بیوی کے مختلف اوقات میں جنم دیے گئے بچوں کی تعداد 69 ہے۔غزہ آن لائن نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شوہر نے اپنی شناخت ظاہر نہیں۔ تاہم اس نے بتایا کہ اس کی بیوی زچگی کی بیماری کے دوران گذشتہ اتوار کو غزہ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئی تھی۔فلسطینی شہری نے بتایا کہ اس کی فوت ہونے والی بیوی نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین تین اور 4 بار چار چار بجے جنم دیے۔بین الاقوامی اعدادو شمار کے مطابق اگر کسی خاتون کے ہاں بچے جنم دینے کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔ تاریخ میں اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...