99سالہ خاتون کی زندگی کے آخری حصے میں جیل جانے کی خواہش پوری ہو گئی

99سالہ خاتون کی زندگی کے آخری حصے میں جیل جانے کی خواہش پوری ہو گئی

ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) ہر شریف آدمی کی کوشش ہوتی ہے کہ کبھی اسے پولیس سے واسطہ نہ پڑے اور جیل کا منہ نہ دیکھنا پڑے، مگر نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عمر بھر جیل جانے کی خواہش دل میں پالتی رہی اور بالآخر 99 سال کی عمر میں جیل جاکر دل کی تمنا پوری کرلی۔دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی معمر خاتون کا نام عینی ہے، جو ہمیشہ یہ جاننے کے لئے بے تاب رہی کہ جیل جانے کا تجربہ کیسا ہوگا۔ وہ دنیا سے رخصت ہونے سے قبل اس تجربے سے گزرنا چاہتی تھی اور اس کی یہ خواہش بالآخر اس وقت پوری ہوگئی جب مشرقی نیدر لینڈز کی پولیس اسے ہتھکڑیاں لگاکر جیل لے گئی۔مقامی پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر عینی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اپنی خواہش پوری ہونے پر مسکراتی نظر آرہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معمر خاتون کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے جیل پہنچایا گیا، جہاں اس نے جیل کے ماحول کا خوب جی بھر کر لطف لیا۔ اس کا کہنا تھا کہ درینہ خواہش پوری ہوجانے پر اب وہ سکون کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوسکے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4