یورپی یونین میں ٹْسک کی دوسری مدت کی مخالفت کی جائے گی، پولش لیڈر

یورپی یونین میں ٹْسک کی دوسری مدت کی مخالفت کی جائے گی، پولش لیڈر

وارسا (اے پی پی) پولینڈ کی حکمران سیاسی جماعت کے طاقتور سیاسی رہنما یارو سلاو کاچنسکی نے کہا ہے کہ یورپی کونسل کی صدارت حاصل کرنے کی دوسری مدت کے عمل میں ڈونلڈ ٹسک کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ پولینڈ کے سابق وزیراعظم ڈونلڈ ٹْسک اِس وقت یورپی کونسل کے صدر ہیں اور اْن کی موجودہ مدت رواں برس مئی میں ختم ہونے والی ہے۔ ٹْسک کی دوسری مدت کے لیے مزید کارروائی یورپی یونین کی سمٹ میں متوقع ہے۔ یہ سمٹ اگلے ہفتے کے دوران ہو گی۔ پولستانی سیاسی رہنما کاچنسکی کا کہنا ہے کہ کونسل کے صدر یورپی یونین کے بنیادی اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے پولینڈ کی اپوزیشن کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...