غزہ جنگ ،موشے یالون اور بینجن نیتن یاہو جواب دہ ہیں

غزہ جنگ ،موشے یالون اور بینجن نیتن یاہو جواب دہ ہیں

صنعاء(این این آئی)اسرائیلی تحقیقاتی ادارے نے کہاہے کہ 2014 کی غزہ جنگ کے وقت اسرائیل کی عسکری تیاری نہیں تھی تاہم جنگ کے آغاز پر حکومت کی نامکمل تیاریوں کے تناظر میں سابق وزیر دفاع موشے یالون اور وزیر اعظم بینجن نیتن یاہو جواب دہ ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دفتر کمپٹرولر کی جانب سے 2014 میں غزہ جنگ کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ عام کر دی گئی ۔ ریاستی کمپٹرولر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس جنگ کے آغاز پر حکومت کی نامکمل تیاریوں کے تناظر میں سابق وزیر دفاع موشے یالون اور وزیر اعظم بینجن نیتن یاہو جواب دہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی کابینہ کو بھی مناسب انداز میں بریفنگ نہیں دی گئی تھی کیونکہ کابینہ کو غزہ علاقے کی سرنگوں کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم اور وزیر دفاع ان سے آگہی رکھتے تھے۔ اسرائیل کے کمپٹرولر یوسف شاپیرا نے اس جنگ کے بارے میں دو سو صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی ہے۔ اس رپورٹ کے اقتباسات اسرائیلی میڈیا پر جاری کیے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...