شمالی کوریا کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے، سلامتی کونسل

شمالی کوریا کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے، سلامتی کونسل

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر اْس کے طرز عمل کی وجہ سے تنقید کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی سلامتی کونسل نے بتایاکہ یہ کمیونسٹ ریاست بین الاقوامی پابندیوں کی بار بار خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ کونسل کے بند کمرے میں ہونے والے ایک اجلاس میں پیانگ یانگ حکومت کے اس رویے کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا گیا۔ اس تنقیدی دستاویز کی شمالی کوریا کے بڑے حلیف ملک چین نے بھی حمایت کی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...