جرمن شہری کو بچانے میں ناکامی پر شرمندہ ہیں، فلپائن

جرمن شہری کو بچانے میں ناکامی پر شرمندہ ہیں، فلپائن

منیلا (اے پی پی) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے جرمن مغوی کو زندہ بچانے میں ناکامی پر برلن حکومت سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منیلا حکومت نے اپنی تمام تر کوششیں کیں، جو کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔ ڈوٹیرٹے نے مزید کہا کو اس سلسلے میں انہوں نے جنوبی فلپائن کے بین الاقوامی پانیوں میں گشت بڑھانے کے لیے چین سے درخواست بھی کی تھی۔ گزشتہ روز شدت پسند تنظیم ابو سیاف کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ستر سالہ جرمن شہری یرگن کاٹنر کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

کاٹنر کو نومبر 2016ء میں اغوا کیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر