لبنان ، فلسطینی مہاجر کیمپ میں جھڑپ ، ایک بچہ جاں بحق

لبنان ، فلسطینی مہاجر کیمپ میں جھڑپ ، ایک بچہ جاں بحق

بیروت ۔ یکم مارچ (اے پی پی) لبنان کے جنوب میں واقع فلسطینی مہاجرین کے کیمپ عین الحلوہ میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس بچے کو سر میں گولی لگی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور وہ اسپتال لے جانے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے دوران میں ایک اور شخص زخمی ہوگیا ہے۔اس کو کسی نامعلوم مقام سے گھات لگا کر فائرنگ کرنے والے شخص کی چلائی گولی آ کر لگی ہے۔

مزید : عالمی منظر