پورے کشمیر کو جنگ کے میدان میں تبدیل کر دیا گیا ہے‘ آسیہ اندرابی

پورے کشمیر کو جنگ کے میدان میں تبدیل کر دیا گیا ہے‘ آسیہ اندرابی

سری نگر(کے پی آئی ) کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کشمیر کے طول و عرض میں فوج اور پولیس کی طرف سے جاری گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کولگام، پلوامہ اور پلہالن میں لگاتار شبانہ چھاپوں اور گرفتاریوں پر پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پورے کشمیر کو جنگ کے میدان میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بھارت حالیہ دنوں میں ہی کشمیر پر حملہ آور ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ایما پر پولیس اور دیگر وردی پوش اہلکاروں نے یہاں دہشت کا عالم پیدا کردیا ہے اور تمام اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دراصل بھارت اور اس کی ایجنسیاں اس بات کو سمجھ چکی ہیں کہ جذبہ حریت کشمیریوں کی نئی نسل میں سرائیت کر گیا ہے اس لئے نوجوانوں کو دبانے کیلئے یہ ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔دریں اثنا انہوں نے سیمی سے وابستہ صفدر ناگوری کو عمر قید کی سزا دئے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید : عالمی منظر