شمالی کوریا کا اعلیٰ سطحی وفد ملائیشیا روانہ

شمالی کوریا کا اعلیٰ سطحی وفد ملائیشیا روانہ

پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا نے اپنا ایک اعلٰی سطحی وفد ملائیشیا روانہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’ڈی پی اے‘ کے مطابق اس دورے کا مقصد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی لاش واپس لانے کے لیے ملائیشیا کے حکام سے بات چیت کرنا ہے۔ نام کو تیرہ فروری کو کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر قتل کر دیا گیا تھا۔ سیؤل حکام کو شک ہے یہ قتل شمالی کوریا کے ایجنٹوں کی کارروائی ہے۔ اس وفد کی سربراہی اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سابق سفیر ری ٹون ال کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...