ایران میں گرفتارخاتون انسانی حقوق کارکن نامعلوم مقام پر منتقل

ایران میں گرفتارخاتون انسانی حقوق کارکن نامعلوم مقام پر منتقل

تہران(این این آئی)ایران میں پولیس نے ایک خاتون انسانی حقوق کارکن فرزانہ جلالی کو مغربی شہر کرمان شاہ سے حراست میں لے کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے ایرانی نیوز ویب پورٹل کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے کرد انسانی حقوق کارکن فرزانہ جلالی کو محض اس لیے حراست میں لیا ہے کہ اس نے اپنی ہتھیلی پر ایک جملے پر مبنی مطالبہ کیا تھا جس کے الفاظ ’خواتین پرتشدد بند کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی پولیس نے متعدد مرتبہ سماجی کارکن فرزانہ جلالی کو سیکیورٹی مراکز میں طلب کیا تھا۔فارسی نیوز ویب پورٹل کے مطابق فرزانہ جلالی کو حال ہی میں ایران کی رجسٹریشن آفس سے اپنے دستاویزات مکمل کرنے کے لیے دفتر آنے کی ایک کال آئی تھی جس کے بعد وہ دفتر پہنچی تو وہاں موجود پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ اس کے بعدسے وہ لا پتا ہیں

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...