یمن میں قریب 1500بچے مسلح فوجی ہیں، اقوام متحدہ

یمن میں قریب 1500بچے مسلح فوجی ہیں، اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر روینہ شامداسانی نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں قریب پندرہ سو بچے مسلح فوجی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر یہ بچے حوثی باغیوں کی صفوں میں شامل ہیں۔ شامداسانی کے مطابق بچوں کی جبری فوجی بھرتی کا سلسلہ مارچ سن 2015 سے جاری ہے اور ان کی مکمل معلوم شدہ تعداد 1476 ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے بچوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے اور مختلف خاندانوں کو عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یمن میں سعودی عسکری اتحاد نے منصور ہادی کی حمایت میں حوثی ملیشیا کی چڑھائی کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -