بنگلہ دیش میں جاپانی شہری کا قتل، پانچ شدت پسندوں کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں جاپانی شہری کا قتل، پانچ شدت پسندوں کو سزائے موت

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں ایک جاپانی شہری کے قتل میں ملوث پانچ شدت پسندوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ضلعی عدالت کے جج نریش چندرہ سرکار نے بتایاکہ کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین کے ان پانچ افراد پر ہوشی کونیو کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔کونیو کو 2015ء میں رنگ پور نامی علاقے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے اس واردات کی ذمہ داری قبول کر لی تھی تاہم ڈھاکا حکومت کا موقف تھا کہ اس واقعے میں کوئی مقامی شدت پسند تنظیم ملوث ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...