روس کب تک شامی حکومت کو بچانے کے لیے معذرت خواہانہ رویہ جاری رکھے گا ؟اسرائیل

روس کب تک شامی حکومت کو بچانے کے لیے معذرت خواہانہ رویہ جاری رکھے گا ؟اسرائیل

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے شام پر پابندیوں کی قرارداویٹو کرنے کے روسی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ روس کب تک شامی رجیم کو بچانے کے لیے معذرت خواہانہ رویہ جاری رکھے گا جبکہ لوگ دم گھٹنے کے نتیجے میں مر رہے ہیں۔یہ تو سفاکیت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے کہاکہ روس کو بھی ایک دن کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا کیوں کہ روس کب تک شامی رجیم کو بچانے کے لیے معذرت خواہانہ رویہ جاری رکھے گا جبکہ لوگ دم گھٹنے کے نتیجے میں مر رہے ہیں۔یہ تو سفاکیت ہے۔شامی حکومت خانہ جنگی کے دوران میں اپنے مخالفین یا شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تردید کر چکی ہے لیکن تین مغربی ممالک نے اس کے اس موقف کو مسترد کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نتائج سامنے آنے کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے ذمے داروں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...