امریکی میزائل سسٹم کے خلاف جنوبی کوریا میں مظاہرے

امریکی میزائل سسٹم کے خلاف جنوبی کوریا میں مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) ہزاروں لوگوں نے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔دارالحکومت سیول سمیت متعدد شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگوں نے امریکی میزائل سسسٹم کے خلاف نعرے لگائے اور اس منصوبے کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ کا تھاڈ میزائل سسٹم، جنوب مشرقی سیؤل میں واقع علاقے سیونگجو میں ایک گلف اسٹڈیم میں نصب کیا جائے گا۔اس خبر کے اعلان کے ساتھ ہی سیکڑوں افراد سیؤل اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اس فیصلے کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ کا تھاڈ میزائل سسٹم انہیں سلامتی فراہم نہیں کرسکتا۔روس اور چین نے بھی جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جنوبی کوریا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سسٹم شمالی کوریا کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے نصب کیا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -