الجزائر سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 9عسکریت پسند ہلاک

الجزائر سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 9عسکریت پسند ہلاک

الجیریا(این این آئی)الجزائر میں ملکی سکیورٹی اہلکاروں نے شورش زدہ مشرقی علاقے کابائیلی میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملکی سکیورٹی اہلکاروں نے شورش زدہ مشرقی علاقے کابائیلی میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ،بیان کے مطابق ملکی فوج نے عظیفون کے علاقے میں جہادیوں کو حصار میں لے کر انہیں ہلاک کیا۔ ان افراد کی ہلاکت تلاشی کے عمل کے دوران مزاحمت کرنے پر ہوئی۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ رواں برس سے الجزائری فوج نے ملک کے پہاڑی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر رکھا ہے اور اب تک کم از کم تیس جہادی مارے جا چکے ہیں۔ رواں مہینے کے اوائل میں بْوریا علاقے میں چودہ جہادیوں کو ایک جھڑپ میں فوج نے ہلاک کر دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر