پنجاب میں بھی آپریشن بلا امتیاز کیا جا رہا ہے‘ نعیم بھابھہ
وہاڑی میلسی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے وہ گزشتہ روز حلقہ این(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
اے 169اور حلقہ پی پی 237کے مختلف چکوک میں عوام سے ملا قات کے دور ان گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں بھی نیشنل ایکشن پلان پر بلا تفریق عمل کیا جا رہا ہے دھرنے والوں نے مسلسل دھرنے دے کر اور ملک میں حکومت مخالف تحریک چلا کر بھی دیکھ لیا لیکن عوام نے ان کے عزائم خاک میں ملا کر رکھ دیئے انہوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاجی طریقہ کار اختیار کرنے کی بجا ئے عوام کی خدمت کا طریقہ اپنا ئیں۔ دریں اثناء صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ انہوں نے حلقہ کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے آئندہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور آنے والے الیکشن میں این اے 169 اور پی پی237 کی دونوں نشستوں سے الیکشن لڑوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب رجسٹرڈ عید گاہ روڈ میلسی کے صدر عزیز اللہ شاہ طاہر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔