سکیورٹی خدشات،محکمہ صحت انتظامیہ کا دفتر میں خفیہ کیمرے،واک تھرو گیٹ کی تنصیب چار دیواری10فٹ اونچی کرنیکا فیصلہ

سکیورٹی خدشات،محکمہ صحت انتظامیہ کا دفتر میں خفیہ کیمرے،واک تھرو گیٹ کی ...

ملتان(وقائع نگار)ملک میں جاری حالیہ دہشت اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ صحت انتظامیہ نے اپنے دفتر میں سی سی ٹی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

وی کیمرے،واک تھرو گیٹ،بنکر،10فٹ اونچی دیواریں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں12عدد سی سی ٹی وی کیمرے2واک تھرو گیٹ ایک بنکر،2میٹل ڈیٹکٹر خریدنے جائیں گے۔سی سی ٹی وی کیمرے محکمہ صحت کے12مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے۔دفتر کے گیراج کے اوپر بنکر بنایا جائے گا۔اور ساتھ ہی چار دیواری کو10 فٹ تک اونچا کیا جائے گا اور اس پر خار دار تاریں بھی لگائیں جائیں گی۔محکمہ صحت انتظامیہ کے مطابق یہ سارے کام ایک ہفتہ کے اندر شروع کردئیے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...