جاوید ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریر کا کیس‘ لاء آفیسر کو جواب پیش کرنیکا حکم‘ سماعت اپریل تک ملتوی

جاوید ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریر کا کیس‘ لاء آفیسر کو جواب پیش کرنیکا حکم‘ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف عدلیہ مخالف تقریر پر آئین کے تحت کارروائی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کرنے کی درخواست میں وفاقی حکومت کے لاء آفیسر کوجواب پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے شہبازعلی خان گرمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ یکم جنوری کو ٹی وی چینل پرسابق ممبرقومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے عدلیہ کے خلاف بیان دیاجس میں سابق چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک سمیت دیگر کو نشانہ بنایاگیااورغلط الفاظ استعمال کئے ہیں جس پر اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھجوائی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جبکہ قانون کے مطابق مذکورہ ذمہ داران کارروائی کرنے کے پابندہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...