صادق آباد‘ واٹر سپلائی لائن ڈالنے میں سُستی‘ ایم این اے برہم
صادق آباد(تحصیل رپورٹر)70کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر جامع واٹر سپلائی سکیم کو فوری طور پر مکمل کر نے کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ پائپ لائن بچھانے میں سست روی چھوڑ کر کام کی رفتار کو تیز کرے تاکہ صادق آباد کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت ممکن ہو سکے ، مذکورہ میگا پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے صادق آباد میں پینے کے پانی کی قلت ختم ہو جائیگی اور عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا پانی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
وافر مقدار میں میسر ہو گا اس منصوبہ میں کوئی کوتاہی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار ارشد خان لغاری نے گزشتہ روز70کروڑ روپے کی لاگت سے زیرتعمیر جامع واٹر سپلائی سکیم پر افسران محکمہ پبلک ہیلتھ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘اس موقع پر ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ رحیم یارخان مسٹر عباسی‘ ایس ڈی او صادق آباد فاروق احمد ‘ کونسلر بلدیہ زبیر افضل چوہدری‘ آصف خان لغاری ‘ فارق خان لغاری‘میاں مسعود اشرف‘رحمن گل سولنگی و دیگر بھی موجود تھے ۔