ملتان سمیت صوبہ بھر میں میٹرک سالانہ امتحانات شروع‘ بورڈ افسران کے اچانک معائنے

ملتان سمیت صوبہ بھر میں میٹرک سالانہ امتحانات شروع‘ بورڈ افسران کے اچانک ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈ ملتان سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017گزشتہ روز یکم مارچ کو شروع ہوگئے ‘پہلے ٹائم صبح 08:30بجے دہم عربی‘ کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل اور جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ کے پیپرز ہوئے جبکہ سیکنڈ ٹائم 01:30بجے ہیلتھ اینڈ فزیکل کا پیپرہوا‘تعلیمی بورڈ کے افسران نے امتحانی مراکز کے اچانک معائنے کئے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

‘آج پہلے اور دوسرے ٹائم فزکس اور ایڈوانس اسلامک سٹڈیز کے پیپرز ہونگے‘ تعلیمی بورڈ ملتان کے ترجمان ملک نثار نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو امتحان کے دوران کسی بھی قسم کے ناجائز ذرائع کی روک تھام کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے ہیں جو موقع پر ہی ٹرائل کرکے امیدوار اور امتحانی عملے کو جرمانے وغیرہ کی سزا دے سکتے ہیں‘امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144کے تحت غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ‘امتحانی سنٹروں کے اندر اور اردگرد پولیس تعینات کی گئی ہے‘ اس کے علاوہ امتحانی سنٹرز میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سپیشل برانچ کی کلیئرنس کے بعد تربیت یافتہ مسلح سکیورٹی گارڈز تعینات کئے گئے ہیں ‘حسا س سنٹرز میں سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ‘آج اہم مضمو ن فزکس کے پیپر میں سخت چیکنگ کی جائے گی ‘ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے ڈی آئیز اور سنٹر سپرنٹنڈنٹس ‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملے کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مستعد ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں‘ہر صورت میں شفاف امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوگا‘ اس سلسلے میں وہ خود بھی امتحانی مراکز کے اچانک معائنے کریں گے‘ امتحانات میں کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی ‘ میرٹ پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...