یونیورسٹی آف گیمبیا‘ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کا معاہدہ

یونیورسٹی آف گیمبیا‘ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون کے ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف گیمبیا(گیمبیا افریقہ) پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم چوہدری (تمغہ امتیاز)نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اور اور وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے ملاقات کی جب کہ یونیورسٹی آف گیمبیا اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایم او یو بھی سائن کیا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کی جامعات ایک دوسرے کی تحقیق و ترقی سے فائدہ اُٹھا سکیں گی علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم کے درمیان ملاقات میں دونوں جامعات کے وفود کا تبادلہ پر بات چیت ہوئی اور اس سلسے میں بہت جلد یونیورسٹی آف گیمبیا کا وفد محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کرے گا ۔اس کے علاوہ ملاقات میں طلباء کو وظائف اور متفقہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور اس کو جلد عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ۔جب کہ دونوں جامعات با ہمی تعاون کو مزید مظبوط کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ورکشاپس، سیمینارز اور تحقیقی منصوبوں میں ایک دوسرے کی بھر پور معاونت کریں گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید احمد اعوان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ،ڈائریکٹر اسٹو ڈنٹس افئیرز ڈاکٹر مرزا عبد القیوم ، ڈاکٹرمحمد اشتیا ق ، جہانزیب ترابی بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر