ردالفساد کیساتھ ردوجوہ الفساد آپریشن بھی کیا جائے‘ احمد لدھیانوی

ردالفساد کیساتھ ردوجوہ الفساد آپریشن بھی کیا جائے‘ احمد لدھیانوی

ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ،مرکزی رہنماء دفاع پاکستان کونسل علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اس (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے ساتھ ساتھ وجوہ فساد آپریشن شروع کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی دہشت گردی کے خلاف بنائے گئے تمام قوانین کی حمایت کی تھی اور اب بھی دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جن چیزوں کی وجہ سے ردالفساد آپریشن شروع کیا گیا ہے اس کے ساتھ وجہ فساد آپریشن بھی شروع کیا جائے ، علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ شور مچانے والی پپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کی حمایت کیوں نہیں کی اس کا مطلب ہے کہ جس طرح سانحہ سہیون میں سہولت کاری میں پپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں کے نام سامنے آئے ہیں اسی طرح دیگر دہشت گردی کے واقعات میں بھی پپلزپارٹی کے رہنماء سہولت کاری کرتے ہیں ،علامہ محمد احمد لدھیانوی گزشتہ روز ملتان میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئے گی اگر میرا کوئی کارکن کسی واقعے میں ملوث ہے تو اس کا سرعام عدالتوں میں ٹرائل کیاجائے اگر وہ ملوث پائے جائیں تو میں انکی سفارش بھی نہیں کرووں گا اور ان کو جماعت میں بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی سمیت دیگر سیاستدان اور اہلسنت والجماعت کے مر کزی رہنماء مو جود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...