ایم اینڈ آر بلڈنگ ڈویثرن بہاولپور کے ملازمین کا احتجاج‘ دھرنا

ایم اینڈ آر بلڈنگ ڈویثرن بہاولپور کے ملازمین کا احتجاج‘ دھرنا

بہاول پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی وورکرز یونین کے زیر اہتمام ایم اینڈ آر بلڈنگز ڈویژن بہاول پور کے ورک چارج ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیاگیا اس موقع ملزمین نے مکمل ہڑتال کی اور دفتر کا مرکزی گیٹ بھی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

بند رکھا اور کسی آفیسر کو دفتر میں نہ آنے دیا احتجاجی دھرنے کی قیادت زونل سیکرٹری افضل محمود اور زونل چیئر مین اصغر علی چشتی نے کی ۔مظاہرین نے تنخواہیں ملنے تک احتجاج جا ری رکھنے کا اور آج کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیامظاہرین سے اظہار یک جہتی کے لیے دھرنے میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر نے بھی شرکت کی اور بھرپور ساتھ دینے کا یقین دلایا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...