ترقی کا سفر مغرب سے مشرق کی جانب شروع ہوچکا‘ ناصر عباس

ترقی کا سفر مغرب سے مشرق کی جانب شروع ہوچکا‘ ناصر عباس

ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس کے انعقاد کو قابل ستائش قرار (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

دیتے ہوئے اس خطے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا ای سی او کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ خطے کی ترقی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا ۔ علاقائی سالمیت اور اقتصادی خوشحالی کی راہ میں یہ کانفرنس ایک اہم سنگ میل ہے۔ خطے سمیت پوری دنیا کو درپیش چیلنجز میں انتہا پسندی سر فہرست ہے جسے مل کی ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کے خلاف مستقل بنیادوں پر تعاون کیا جانا چاہیے ۔توانائی کے معاملے میں باہمی تعاون پاکستان کو بہت ساری مشکلات سے نکلنے میں مددگار ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر مغرب سے مشرق کی جانب شروع ہو چکا ہے۔

ناصر عباس

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...