سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر)سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔چہلیک پولیس کو اختر حسین نے درخواست دی کہ اس کے سالے وقاص نے میری بیٹی جو کہ وقاص کی بھانجی لگتی ہے اسے وٹس ایپ پر غلیظ پیغامات بھیجے اوراسے حراساں کیا،دریں اثناء چہلیک کے علاقے کے رہائشی اخلاص کے مطابق اس کی شادی سلمان کی بہن رابعہ کے ساتھ ہوئی ،بعدازاں گھریلو ناچاقی کے باعث وہ غیر آباد ہوگئی ،اور عدالت میں طلاق کا دعویٰ دائر کیا گزشتہ روزسلمان نے اس کے وٹس ایپ نمبر پر نازیبا الفاظ بھیجے ۔پولیس نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ درج

مزید : ملتان صفحہ آخر