ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا ہے‘ مخدوم احمد محمود

ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا ہے‘ مخدوم احمد محمود

بہاول پور (بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک مافیا کا نام ہے جس نے پورے پنجاب میں اپنے وار لارڈ زبیٹھا ئے ہوئے ہیں جن کے ذریعے یہ حکمرانی کا شوق پورا (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

کر تے ہیں پیپلز پارٹی نے ملک میں دہشت گردوں کو اس وقت للکارا جب (ن) لیگ ان دہشت گردوں کو اپنے گلے لگا رہے تھے وہ پی ٹی آئی سے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے عاصم انور عباسی کی رہا ئش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی عظیم شہداء ،عظیم قائدین اور عظیم لوگوں کی پارٹی ہے کوئی بھی دکھی انسان پیپلز پارٹی میں آکر اپنے سارے دکھ بھول جا تا ہے یہ ملک کی وہ واحد پارٹی ہے جس میں کارکنان سے زیادہ قیادت نے قربانیاں دی اس موقع پر جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ،شوکت بسراء ،عرفان گردیزی، عبدالقادر شاہین،عامر یار وارن ،شاہ رخ ملک ،حبیب اللہ بھٹہ ،محمد علی احسن ،سلیم بھٹی و دیگر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر