تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ریکارڈ ترقی ہو رہی ہے‘ حماد نواز

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ریکارڈ ترقی ہو رہی ہے‘ حماد نواز

مظفرگڑھ (نما ئندہ پاکستان)وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف جنوبی پنجاب کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بہترین عملی اقدامات کررہے ہیں ۔تعلیم ،صحت میں ریکارڈ (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

ڈویلپمنٹ ہو ئی آج پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کیساتھ ہمہ قسمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔سرکاری سکول کو نتیجہ سو فیصد ہے اور صوبہ بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکول طلباء وطالبات کو اعلی تعلیم فراہم کرر ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حماد نواز خان ٹیپو نے صابر حسین قریشی ،عادل قریشی اور عاقب قریشی کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 245میں پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے ترقیاتی کام نہیں ہو ئے۔اس موقع پر عبدالسمیع خان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) مظفرگڑھ شیخ حبیب ،ماجد رحیم خانزادہ ،فاروق بک،شیخ نعیم سلیم ،شیخ شاہد ،شاہنواز خان شانی ایڈووکیٹ ،سرفراز احمد ،رانا شوکت ،ظہور دین ،احسان عرف پیر پھلو ،سلیم سکند ر،شخ زاہدودیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر